ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنانے کی جانب ایک اور قدم، غزنوی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنانے کی جانب ایک اور قدم بڑھ گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے غزنوی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ غزنوی میزائل 290 کلو میٹر تک زمین سے زمین تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

غزنوی بیلسٹک میزائل مختلف نوعیت کے وار ہیڈلے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے موقف سامنے آیا کہ تجربے کا مقصد دن، رات کے وقت آپریشنل تیاریوں کو جانچنا تھا۔

install suchtv android app on google app store