وزیر اعظم نے کلین گرین پروگرام پر پاکستان کا واضح موقف پیش کیا، عالمی فورم پر حوصلہ افزائی

وزیر اعظم عمران اور عالمی اقتصادی فورم کے ایگزیکٹو چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر کلاز شواب فائل فوٹو وزیر اعظم عمران اور عالمی اقتصادی فورم کے ایگزیکٹو چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر کلاز شواب

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کلین گرین پروگرام سے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات دور کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم عمران نے گزشتہ روز عالمی اقتصادی فورم کے ایگزیکٹو چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر کلاز شواب سے ملاقات کے دوران کہاکہ کلین گرین پروگرام سے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات دور کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے پروفیسر شواب کو ورلڈ اکنامک فورم کی 50 ویں سالگرہ پر مبارک باد بھی دی۔

ملاقات میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ورلڈ اکنامک فورم میں اٹھائے گئے مسائل پاکستان سے مماثلت رکھتے ہیں، ہم اپنے ملک میں کلین گرین پروگرام سے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات دور کر رہے ہیں، 10 ارب درختوں پر مبنی شجر کاری مہم اس منصوبے میں شامل ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان نوجوانوں کے لیے مہارت بڑھانے پر بھی توجہ دے رہا ہے، پاکستان نوجوانوں کی آبادی کو معاشی نمو کا ذریعہ سمجھتا ہے۔

وزیر اعظم نے ورلڈ اکنامک فورم کے ایگزیکٹو چیئرمین کو ترغیب دی کہ غربت کے خاتمے اور تعلیم کے لیے یہ فورم پاکستان سے شراکت دار بن سکتا ہے۔

install suchtv android app on google app store