صدر ٹرمپ نے جلد دورہ پاکستان کی یقین دہانی کروائی ہے، وزیر خارجہ

صدر ٹرمپ نے جلد دورہ پاکستان کی یقین دہانی کروائی ہے, وزیر خارجہ فائل فوٹو صدر ٹرمپ نے جلد دورہ پاکستان کی یقین دہانی کروائی ہے, وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے جلد دورہ پاکستان کی یقین دہانی کروائی ہے، وزیر اعظم نے ملاقات میں ایف اے ٹی ایف سمیت اہم ایشوز اٹھائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ ڈیوس کے حوالے سے اہم بیان میں کہا ہے کہ امریکی صدر نے یقین دہانی کروائی ہے کہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کے ساتھ ملاقات مفید ملاقات رہی، امریکی صدر سے ملاقات میں، میں موجود تھا جو ایک گھنٹہ جاری رہی۔ وزیر اعظم عمران خان نے ملاقات میں اہم ایشوز اٹھائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کا ایشو اٹھایا، وزیر اعظم عمران خان نے صدر ٹرمپ سے ایف اے ٹی ایف پر سپورٹ کا کہا۔ انہوں نے ایف اے ٹی ایف سے متعلق اقدامات سے بھی آگاہ کیا، وزیر اعظم نے صدر ٹرمپ کو ٹریول ایڈوائزری میں بہتری کا کہا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے تجارت کے حوالے سے بھی بات کی، ملاقات میں فیصلہ ہوا کہ امریکا کا ایک تجارتی وفد پاکستان آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے کشمیر کی صورتحال کا خاکہ صدر ٹرمپ کے سامنے رکھا، صدر ٹرمپ نے کہا کہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش ہے۔ امریکی صدر نے یقین دلایا ہے کہ وہ کشمیر کے مسئلے پر بات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ حل ہونا چاہیئے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں عمران خان کو پسند کرتا ہوں، میں عمران خان پر اعتماد کرتا ہوں۔ صدر ٹرمپ کو ایران کے معاملے پر بھی تشویش سے آگاہ کیا گیا۔ ایران مسئلے کے پاکستان پر مضر اثرات پر بھی ٹرمپ سے بات ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ صدر ٹرمپ سے افغانستان کے مسئلے پر بھی بات ہوئی۔ افغانستان میں امن عمل کو بھی آگے بڑھانے پر بات ہوئی۔ صدر ٹرمپ سے بہت اچھے ماحول میں ملاقات ہوئی، ان کی پوری ٹیم بھی ملاقات کے دوران موجود تھی۔

install suchtv android app on google app store