درست اور باصلاحیت امیدوار ہوجائیں تیار، جاپان کیجانب سے پاکستانی عوام کیلئے خوشخبری

جاپانی قونصل جنرل نے پاکستانیوں کیلئے امیگریشن کا اعلان کردیا ہے فائل فوٹو جاپانی قونصل جنرل نے پاکستانیوں کیلئے امیگریشن کا اعلان کردیا ہے

جاپانی قونصل جنرل نے پاکستانیوں کیلئے امیگریشن کا اعلان کردیا اور کہا معاہدہ ہوچکا ہے، چودہ شعبہ جات میں اسکلڈ ورکر کو نوکری کے مواقع دیے جائیں گے۔

کراچی میں تعینات قونصل جنرل جاپان توشی کازو ایسومورا نے پاکستانی عوام کو خوشخبری سنا دی اور بتایا روزگار کی فراہمی کیلئے پاکستان اور جاپان کے درمیان ایمریگیشن معاہدہ ہوگیا ہے۔

نجی چینل سے گفتگو میں توشی کازو ایسومورا کا کہنا تھا کہ معاہدہ ہوچکاہے تاہم اچانک سے یہ شروع نہیں ہوگی، دیکھنا ہوگاکہ درست اور باصلاحیت امیدوار کون ہے تاہم امیگریشن کیلئے جاپانی زبان لازمی سیکھنا ہوگی۔

قونصل جنرل جاپان نے مزید کہا کہ چودہ شعبہ جات میں اسکلڈ ورکز کو نوکری کے مواقع دیے جائیں گے اور پاکستان میں ٹیکنالوجی کی منتقلی بھی یقینی بنائی جائے گی۔

یاد رہے دسمبر 2019 میں جاپان اور پاکستان کے درمیان تربیت یافتہ افرادی قوت کو جاپان میں روزگار فراہم کرنے کا معاہدہ ہوا تھا۔

جاپان کے سفیر مقصودہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج کا دن دونوں ممالک کے عوام کے لیے خاص ہے، اس معاہدے سے دونوں ممالک میں تعلقات مضبوط ہوں گے، جاپان میں روزگار کے لیے فنی مہارت کے ساتھ جاپانی زبان جاننا بھی ضروری ہے، جاپان کو 3 لاکھ 40 ہزار کے قریب تربیت یافتہ افرادی قوت کی ضرورت ہے۔

 

install suchtv android app on google app store