رانا ثناءاللہ نے کیا اہم دعویٰ، حکومت کی بڑی اتحادی پارٹی سے نواز لیگیوں کے رابطوں کی تصدیق

مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنما رانا ثناءاللہ فائل فوٹو مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنما رانا ثناءاللہ

مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنما رانا ثناءاللہ نے ق لیگ سے رابطوں کی تصدیق کردی ہے۔

نجی ٹی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے دعویٰ کیا کہ خود تحریک انصاف کے اندر بھی پنجاب میں عثمان بزدار کی حکومت کی تبدیلی کی خواہش موجود ہے اور ق لیگ کو اپنی اتحادی سے شکایتیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ جمہوری اور پارلیمانی طریقہ اختیار کرکے پنجاب حکومت گرانا چاہتی ہے اگر ق لیگ تحریک انصاف کے اتحاد سے باہر آتی ہے تو پھر اس حوالے سے اسے ساتھ ملانے کے بارے میں سوچا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ملکی سیاست میں بڑی پیشرفت، حکمراں جماعت تحریک انصاف نے ناراض اتحادی جماعت کو منا لیا، سب حیران

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں تحریک انصاف کی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) نے مطالبات کی عدم منظوری پر تحفظات کا اظہار کیا تھا اور حکومتی وفد سے ہونے والی ملاقات میں ق لیگ نے مطالبات پر عمل درآمد کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دی۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ راناثناءاللہ کی کچھ عرصہ قبل منشیات اسمگلنگ کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی تھی۔

 

install suchtv android app on google app store