چیف الیکشن کمشنر کیلئے نام تجویز، شہباز شریف نے وزیر اعظم عمران خان کے خط کا جواب دے دیا

شہباز شریف اور عمران خان فائل فوٹو شہباز شریف اور عمران خان

وزیر اعظم کے خط کا جواب میں شہباز شریف نے بھی چیف الیکشن کمشنر کیلئے 3 نام تجویز کر دیے

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لیے وزیر اعظم عمران خان کے خط کا جواب دیتے ہوئے 3 نام تجویز کر دیے۔ چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تقرری کے لیے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ شہباز شریف نے وزیر اعظم کے خط کا جواب دیتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر کے لیے تین نام تجویز کیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ان 3 ناموں میں سابق سیکرٹریز ناصر محمود کھوسہ، اخلاق احمد تارڑ اور عرفان قادر کے نام شامل ہیں۔ خط میں اپوزیشن لیڈر کی جانب سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 25 نومبر 2019ءکو جس عمل کا آغاز کیا تھا اس میں غیرضروری اور بلاجواز تاخیر کی گئی۔

خیال رہے کہ وزیراعظم نے 15 جنوری کو چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لیے 3 سابق وفاقی سیکرٹریوں کے نام تجویز کیے تھے جن میں جمیل احمد، فضل عباس میکن اور سکندر سلطان راجہ کا نام شامل تھا۔

دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر اور اراکین کی تقرری کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات جاری ہیں۔

install suchtv android app on google app store