غریبوں کی ہمدردی میں مگرمچھ کے آنسو کس نے بہائے؟ فردوس اعوان نے سوشل میڈیا پر بتادیا

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان فائل فوٹو معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے مشکل فیصلے قوم کو70 سال کے مسائل سے نجات دلانے کیلئے کیے اور جلد ان کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ اپنے کارکنوں کو دھوکہ دینے والے کس منہ سے دوسروں پر دشنام طرازی کرتے ہیں۔ غریبوں کی ہمدردی میں مگرمچھ کے آنسو بہانے والوں کا بویا آج پوری قوم کاٹ رہی ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے لکھا کہ چار دن جیل میں نہ رہنے والوں کی چیخیں بند نہیں ہو رہیں۔ 16 ماہ میں موجودہ حکومت نے قرضوں کی ادائیگی سمیت معاشی نظم و ضبط قائم کرنے کے لیے بروقت اور جرات مندانہ فیصلے کیے ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ مالیاتی اور انتظامی مشکل فیصلے قوم کو 71 سال کے مسائل سے نجات دلانے کے لیے کئے گئے ہیں۔ قوم کی ہمت اور حوصلے سے خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہونے جارہا ہے۔

معاون خصوصی نے لکھا کہ وزیراعظم عمران خان کو قوم کی مشکلات کا بخوبی احساس ہے۔ عوام کو براہ راست ریلیف دینے کیلئے 7ارب کا یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے پیکیج دیا گیا اور آنے والے دنوں میں عوام کی آسانی کیلئے مزید اقدامات ہوں گے۔

install suchtv android app on google app store