نارووال سپورٹس سٹی کیس: احسن اقبال کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

نارووال سپورٹس سٹی کیس: احسن اقبال کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد فائل فوٹو نارووال سپورٹس سٹی کیس: احسن اقبال کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

احتساب عدالت نے نارووال سپورٹس سٹی کیس میں احسن اقبال کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی,عدالت نے لیگی رہنما کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

احتساب عدالت نے نارووال سپورٹس سٹی کیس میں احسن اقبال کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر تے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔احتساب عدالت میں نارووال سپورٹس سٹی کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے استفسار کیا اٹھائیس روز کا جسمانی ریمانڈ ہوگیا، کیا نوے روزہ ریمانڈ لیں گے ؟ نیب نے کہا احسن اقبال کو تئیس دسمبر کو گرفتار کیا، تحقیقات جاری ہیں، احسن اقبال کی گرفتاری کے بعد گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے۔

احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ جس شخص نے ساری زندگی چندہ جمع کیا ہو وہ کیا معیشت کو کنٹرول کرے گا،ایسے شخص کا کیا ویژن ہو گا، انہوں نے مزید کہاکہ آٹا 70 روپے کلو نہیں مل رہا،بے روزگاری بڑھ رہی ہے، لنگر خانہ حکومت نے ملک کو اس نہج پر پہنچا دیا، انہوں نے مزید کہاکہ لنگر خانہ حکومت نے بڑے بڑے دعوے کیے نوجوان نسل کو گالیاں سیکھائی، نوجوان نسل کو نوکریوں کے لارے دئیے، نوجوان نسل ڈگریاں ہاتھ میں اٹھائے گھوم رہی ہے روزگار ختم کر دیا ہے۔ 

install suchtv android app on google app store