غریب عوام رل گئے اقتدار سے جڑے چند افراد ارب پتی بن گئے، خواجہ آصف

غریب عوام رل گئے اقتدار سے جڑے چند افراد ارب پتی بن گئے، خواجہ آصف فائل فوٹو غریب عوام رل گئے اقتدار سے جڑے چند افراد ارب پتی بن گئے، خواجہ آصف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں شوگر مافیا کے صرف 3 ناموں نے 165 ارب روپے کی دیہاڑی لگائی تھی۔

لیگی رہنما نے تحریک انصاف کی حکومت کے 14 ماہ میں چینی کی قیمتوں میں 50 فیصد اضافے والی خبر کے جواب میں ٹوئٹ کی تاہم کسی شخصیت کا نام نہیں لیا۔

انہوں کہا کہ شوگر مافیا کے صرف 3 ناموں نے 165 ارب کی دھیاڑی لگائی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گندم میں کتنے سو ارب کا چونا لگا ہے، اس کا جلد پتہ چلے گا، عوام رل گئے ہیں اور غریب خودکشی کر رہاہے لیکن اقتدار سے وابستہ چند افراد سیکڑوں ارب بناگئے ہیں۔

 

یاد رہے کہ ملک بھر میں آٹے کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے اور کراچی، حیدرآباد اور لاہور سمیت مختلف شہروں میں فی کلو آٹے کی قیمت 70 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

 آٹا مہنگا ہونے کے باعث عوام کی فروخت سے باہر ہوچکا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے بحران کو مصنوعی قرار دیا جارہا ہے اور پیر تک اس پر قابو پانے کے دعوے کیے جارہے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے آٹے کی قیمت میں اضافے کا نوٹس لیا ہے اور آٹے کے بحران سے نمٹنے کیلئے گرینڈ آپریشن کی ہدایت بھی کررکھی ہے تاہم اس کے باوجود آٹے کی قیمتوں کو پر لگ چکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store