اگر میں عمران خان کی جگہ ہوتا تو ن لیگ کے ساتھ کیا کرتا؟ شیخ رشید نے بڑا بیان جاری کر دیا

اگر میں عمران خان کی جگہ ہوتا تو ن لیگ کے ساتھ کیا کرتا؟ فائل فوٹو اگر میں عمران خان کی جگہ ہوتا تو ن لیگ کے ساتھ کیا کرتا؟

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمدنے کہاہے کہ عمران خان کی جگہ ہوتا تو ن لیگ کو توڑتا ، ن لیگ اورپیپلز پارٹی ہماری جیب کی گھڑی اور ہاتھ کی چھڑ ی ہیں۔

شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے مولانا فضل الرحمان کوآگے کرکے اپنے کام لئے جو بہت چالاک ہوتے ہیں ، وہ آخرمیں مشکل میں آتے ہیں، دھرنا دینا کوئی معمولی کام نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کی جگہ ہوتا تو ن لیگ کو توڑتا ، ن لیگ اورپیپلز پارٹی ہماری جیب کی گھڑی اور ہاتھ کی چھڑ ی ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھاکہ عمران خان اتنے بھولے نہیں ہیں جتنا لوگ سمجھتے ہیں۔اتنے بھولے ہوتے تو یہاں تک نہ پہنچتے پاکستان میں میڈیا بہت مضبوط ہے ، میڈیاکی عمارتیں بلند ہیں لیکن کچھ کردار مسخ ہوتے ہیں، عمران خان کومشور ہ دیاہے کہ زیادہ ٹی وی نہ دیکھا کریں، سب سے مشکل کام میڈیا کو ساتھ لیکر چلنا ہے ، مجھے بھی جب کچھ پتہ نہ ہوتو ٹی وی پر نہیں جاتا۔

install suchtv android app on google app store