اگر بھارت شرارت سے باز نہ آیا تو پھر ہم۔۔۔۔ وزیراعظم عمران خان نے اہم اعلان کردیا

وزیراعظم عمران خان فائل فوٹو وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت نے ایل او سی کے دوسری جانب آباد بے گناہ شہریوں پر حملے جاری رکھے تو پاکستان کے لیے خاموش رہنا مشکل ہوجائے گا،لائن آف کنٹرول پر نہتے شہریوں پر بھارتی حملے معمول بن گئے ہیں،سلامتی کونسل مقبوضہ کشمیر کی جانب ایل او سی پر عسکری مبصر مشن کی واپسی کے لیے اصرار کرے،بھارت کی جانب سے ایک خودساختہ اور جعلی حملے کا اندیشہ ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا میں ہندوستان کیساتھ عالمی برادری پر بھی واضح کردینا چاہتا ہوں کہ اگر بھارت جنگ بندی لکیر کے اس پار عسکری حملوں میں نہتے شہریوں کے بہیمانہ قتل عام کا سلسلہ دراز کرتا ہے تو پاکستان کیلئے سرحد پر خاموش تماشائی بنے بیٹھے رہنا مشکل ہو جائے گا۔

 

 

 

 

انہوں نے کہا جنگ بندی لکیرکے اس پار نہتے شہریوں پر مقبوضہ بھارتی افواج کے شدت پکڑتے اور معمول بنتے حملوں کے پیش نظر لازم ہے کہ سلامتی کونسل عسکری مبصر مشن (UNMOGIP) کی مقبوضہ کشمیر میں فی الفور واپسی کیلئے بھارت سے اصرار کرے۔ہمیں ہندوستان کی جانب سے ایک خودساختہ/جعلی حملے کا سخت اندیشہ ہے۔مزید برآں اپنی ایک دوسری ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اسلامی دنیاکے سب سے تجربہ کار اور کامیاب سیاستدان کا بھی بالکل اسی قسم کے مسائل سے سابقہ رہا جن کاسامنا آج میری حکومت کو ہے۔

انکی راہ میں بھی وہی سیاسی مافیا حائل ہوا جس نے اداروں کی تباہی کے ذریعے ملائشیا کوقرض کی دلدل میں دھنسایا اور اسکا دیوالیہ نکال دیا۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرادری نے ملک بھر میں آٹے کے بحران کی وجہ وزیراعظم عمران خان کو قرار د یتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے مخصوص دوستوں کو نواز نے کے لیے آٹے کا بحران پیدا کیا ۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں آٹے کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے اور کراچی، حیدرآباد اور لاہور سمیت مختلف شہروں میں فی کلو آٹے کی قیمت 70 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ملک میں آٹے کی قیمت میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے 40 ہزار میٹرک ٹن گندم افغانستان بھیج کر بحران جان بوجھ کر آٹے کا بحران پیدا کیا ہے۔انہوں نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے نوٹس لینے سے کام نہیں چلے گا کیونکہ عمران خان نے اپنے مخصوص دوستوں کو نواز نے کے لیے آٹے کا بحران پیدا کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store