عوام کی ہوگئی مشکل آسان، حکومت کیجانب سے آٹے کے مصنوعی بحران پر ہیلپ لائن قائم

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان اسکرین گریب وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت فلور ملز تک گندم پہنچانے میں ناکام رہی ہے، سندھ حکومت کو چاہیئے گندم کی سپلائی کے عمل کو تیز کرے۔ وزیر اعظم کی ہدایت پر فاسٹ ٹریک میکنزم متعارف کروایا جا رہا ہے۔ قیمتیں جان بوجھ کر بڑھانے والوں کا سدباب ضروری ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہ آٹے کی سپلائی اور قیمتوں پر منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، پنجاب میں آٹے کے مصنوعی بحران کا معاملہ دیکھنے کا ٹاسک ملا ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ منفی پروپیگنڈے کی روک تھام ضروری ہے، سندھ حکومت نے بروقت گندم کی خریداری نہیں کی۔ ملک بھر میں خوراک کی فراہمی وفاقی حکومت کا فرض ہے۔ وفاقی حکومت نے سندھ کو 4 لاکھ ٹن گندم دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ 4 میں سے 1 لاکھ ٹن گندم سندھ نے اٹھائی ہے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ سیل پوائنٹس کے ذریعے قیمتوں میں کمی کے لیے اقدامات کریں گے۔ پنجاب حکومت نے آٹے کی مہنگے داموں فروخت پر کریک ڈاؤن کیا ہے۔ حکومت 814 فلور ملز کو گندم پر سبسڈی دے رہی ہے۔ ملز مالکان کو مہنگا آٹا فروخت کرنے سے روکنے کی ضرورت ہے، مہنگائی میں جان بوجھ کر حصہ بننے والی مافیا کو شکست دینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آٹے کے مصنوعی بحران پر ہیلپ لائن قائم کردی گئی ہے، 20 کلو کا تھیلا 805 روپے سے زائد فروخت پر ایکشن ہوگا۔ مہنگا بیچنے والوں کے خلاف ہیلپ لائن پر شکایت درج کروائی جاسکتی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کو نہیں چھوڑوں گا۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ واویلا کرنے والا سیاسی یتیموں کا ایک ٹولہ ملک میں ایک تاثر دے رہا ہے۔ تاثر دیا جا رہا ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری نہیں کرے گی۔ حکومت اپنے اتحادیوں سے مل کر 5 سال پورے کرے گی۔ حکومت کی ایم کیو ایم سمیت اتحادیوں سے بات چیت آگے بڑھ رہی ہے، انشا اللہ جلد خوشخبری دیں گے۔

install suchtv android app on google app store