میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی رپورٹس پر ایڈوائس دینے سے کنارہ کشی اختیار کرلی

سابق وزیر اعظم نواز شریف فائل فوٹو سابق وزیر اعظم نواز شریف

میڈیکل بورڈ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی رپورٹس پر ایڈوائس دینے سے گریز کیا ہے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کے حوالے سے ان کے میڈیکل بورڈ کا اجلاس گزشتہ روز بورڈ کے سربراہ پروفیسر محمود ایاز کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں حکومت کی جانب سے بھجوائی جانے والی میڈیکل رپورٹ جائزہ لیا گیا اور انہیں ایک مرتبہ پھر ادھوری قرار دے دیا۔

فراہم کردہ رپورٹ میں خون کے تازہ ٹیسٹ، پلیٹیلیٹس کی تعداد اور جنیٹک اسٹڈی کروانے کا ذکرنہیں ہے۔ میڈیکل بورڈ نے قرار دیا ہے کہ نواز شریف کی جانب سے بلڈ رپورٹس فراہم نہیں کی گئیں کہ اس وقت ان کے پلیٹیلیٹس کتنے ہیں جب کہ فراہم کردہ رپورٹ میں درج نہیں کہ نواز شریف کے جنیٹک ٹیسٹوں سے متعلق اپ ڈیٹ بھی نہیں دی گئی۔

مزید پڑھیں: ڈاکٹروں نے سابق صدر آصف زرداری کی صحت سے متعلق اہم بیان جاری کردیا

دوسری جانب ڈاکٹروں نے سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو صحت یاب قراردے دیا۔

install suchtv android app on google app store