نیب کا شکنجہ تنگ، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کیخلاف تحقیقات شروع

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین، وزیر اعظم عمران خان فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین، وزیر اعظم عمران خان

قومی احتساب بیورو(نیب) نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سے آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ذرائع نیب کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما شوکت بسرا کے اثاثے ان کی آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے اور چیئرمین نیب پی ٹی آئی رہنما کیخلاف تحقیقات کی منظوری دے چکے ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ شوکت بسرا کو آئندہ ہفتے طلبی کا نوٹس جاری کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی رہنما نے بتایا کہ نیب نے تین ماہ پہلے میرے اثاثوں کی مکمل چھان بین کرلی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے حلقے کے مخالفین نے ساز باز کر کے میرے خلاف کیسز بنوائے ہیں۔ کیا کمایا، کیا کھایا، کتنے اثاثے ہیں، ہر پلیٹ فارم پر جواب مہیا کرنے کو تیار ہوں۔

شوکت بسرا کا کہنا تھا وہ اپنے تمام اثاثوں کی تفصیلات کے ساتھ جلد پریس کانفرنس کریں گے۔

 

install suchtv android app on google app store