بھارت میں ہونیوالا شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، وزیراعظم عمران خان بھارت جائیں گے یا نہیں؟

وزیراعظم عمران خان بھارت جائیں گے یا نہیں؟ فائل فوٹو وزیراعظم عمران خان بھارت جائیں گے یا نہیں؟

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت میں ہونیوالے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کی شرکت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ بھارت کی جانب سے دعوت نامہ بھیجے جانے کے بعد کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ایس سی او سربراہان سمٹ میں بھارت کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو دعوت دینے کے معاملے پر ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے میکنزم کا حصہ اور اپنی ذمہ داری پوری کرنے کیلئے پرعزم ہے، عام طور پر وزیراعظم ایس سی او کے سربراہان مملک کے اجلاس میں شرکت کرتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس سال شنگھائی تعاون تنظیم کےسربراہان مملکت کا اجلاس روس میں ہوگا، وزیراعظم عمران خان ممکنہ طور پر روس میں ہونیوالے شنگھائی تعاون تنظیم کےسربراہان مملکت کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ بھارت میں ہونیوالے سربراہان حکومت میں شرکت کرنےیانہ کرنےسےمتعلق کچھ کہنا قبل ازوقت ہے، دعوت نامہ آنے کے بعد شرکت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ہوگا، فیصلہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال،پاک بھارت تعلقات کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔

یاد رہے بھارت نے وزیراعظم عمران خان کوشنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں مدعوکرنےکا اعلان کیا تھا ، ترجمان بھارتی وزارت خارجہ نے کہا تھا عمران خان کوطے شدہ طریقہ کارکے مطابق مدعو کیا جائے گا۔

خیال رہے رواں سال شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا سربراہی اجلاس کی میزبانی بھارت کرے گا ، جس کا اعلان تنظیم کے سکریٹری جنرل ولادی میر نوروف نے نئی دہلی میں کیا تھا۔

واضح رہے بھارت اور پاکستان نے 2017 میں مکمل ممبر کی حیثیت سے شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت اختیار کی، یہ ملکی سربراہان کا اجلاس ہے ، جس میں 8ممبر ممالک کے رہنما شرکت کریں گے، ممالک میں بھارت، چین، قازقستان، کرغستان، روس، پاکستان، تاجکستان، ازبکستان شامل ہیں۔

install suchtv android app on google app store