حکومت پاکستان نے ایئر مارشل احمر شہزاد لغاری کوپاک فضائیہ کا نائب سربراہ مقررکر دیا

 ایئر مارشل احمر شہزاد لغاری فائل فوٹو ایئر مارشل احمر شہزاد لغاری

حکومت نے ایسے افسر کو پاک فضائیہ کا نائب سربراہ بنادیا کہ بھارتیوں کی نیندیں اڑ گئیں

ترجمان کے مطابق حکومت پاکستان نے ایئر مارشل احمر شہزاد لغاری کو پاک فضائیہ کا نائب سر براہ مقرر کر دیا ہے۔ایئر مارشل احمر شہزادلغاری نے نومبر 1984 میں پاکستان ایئر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے ایک لڑاکا سکواڈرن اور آپریشنل ایئر بیس کی کمان کی۔

ایئر مارشل احمر شہزاد لغاری ایئر ہیڈ کوارٹرز میں بطور چیف پراجیکٹ ڈائریکٹر اور ڈی جی پراجیکٹس کے علاوہ امریکہ ایئر اتاشی کی حیثیت میں خدمات بھی سر انجام دے چکے ہیں۔ایئر مارشل احمر شہزاد لغاری پاکستان ایئر ناٹیکل کمپلیکس کامرہ کے چیئر مین بھی تعینات رہے، انہیں شاندار خدمات پر تمغہ امتیاز ملٹری اورستارہ امتیاز ملٹری سے بھی نوازا گیا۔

install suchtv android app on google app store