رانا ثناءاللہ بھی میدان میں، ڈی جی اے این ایف کے خلاف بڑا بیان

 رانا ثناءاللہ نے ڈائریکٹر جنرل اے این ایف کے بیان پر اپنا جوابی رد عمل دیا فائل فوٹو رانا ثناءاللہ نے ڈائریکٹر جنرل اے این ایف کے بیان پر اپنا جوابی رد عمل دیا

منشیات اسمگلنگ کیس میں نامزد مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناءاللہ نے ڈائریکٹر جنرل اے این ایف کے بیان پر اپنا جوابی رد عمل دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگی رکن اسمبلی رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ ڈی جی اس عدالت جانے کا کہہ رہے ہیں جس کا جج ان کی مرضی کے مطابق کام کرتاہے اور اگر کام نہ کرے تو اس کا واٹس ایپ پر تبادلہ ہوجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اے این ایف کے جج ارشد منظور کے سامنے میری ضمانت کی درخواست زیر سماعت تھی، جب عدالت مجھے ضمانت دینے کی خواہاں ہے تو عدالت سے ایک گھنٹے کا وقت لیا گیا، 35 منٹ میں جج کو واپس بھیج دیا گیا۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے کیس میں آزاد یا پارلیمانی کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے، اسپیکر میرے کیس میں کمیشن یا کمیٹی کے قیام کے حامی ہیں مگر ان کی بھی کچھ مجبوریاں ہیں، اسپیکر 6 ماہ میں میرے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرسکے۔

گزشتہ روز ڈی جی انسداد منشیات فورس (اے این ایف) میجر جنرل عارف ملک نے کہا تھا کہ سرعام قتل کرنے والا بھی خود کو بے گناہ کہتا ہے، رانا ثناءاللہ کا معاملہ عدالت میں ہے اس لیے وہ ثبوت بھی عدالت میں دیں۔

 

install suchtv android app on google app store