مریم نواز بالآخر اپنے چچا کے سامنے ہار گئیں، ن لیگیوں نے واضح مؤقف پیش کردیا۔۔۔ تہلکہ مچ گیا

نائب صدر مسلم لیگ (ن)مریم نواز اور شہباز شریف فائل فوٹو نائب صدر مسلم لیگ (ن)مریم نواز اور شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ نواز کے قائد نوازشریف کی غیرموجودگی میں گیلپ پاکستان سروے نے بتایاکہ مریم نواز پارٹی کی باگ ڈور سنبھالنے کیلئے اپنے پارٹی ووٹرز کا اعتماد حاصل کر نے میں ناکام رہیں۔

49 فیصد لیگی ووٹروں نے نواز شریف کی غیر موجودگی میں صدر (ن) لیگ شہباز شریف کو قائدانہ صلاحیتوں کا مالک قرار دے دیا۔

گیلپ کی جانب سے سروے کیا گیا کہ قائد مسلم لیگ (ن)میاں نوازشریف کی عدم موجودگی میں پارٹی کی قیادت کیلئے کون سب سے زیادہ بہتر رہنما ہے؟ سروے رپورٹ کے مطابق تقریبا ہر 2 میں سے 1 یعنی 49 فیصد لیگی ووٹروں کے مطابق نواز شریف کی غیر موجودگی میں شہباز شریف پارٹی کی قیادت اچھی طرح سنبھالنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

سروے کے مطابق نائب صدر مسلم لیگ (ن)مریم نواز، شہباز شریف کے 49 فیصد کے مقابلے میں صرف 12 فیصد ووٹروں کی مثبت رائے حاصل کرسکیں جبکہ پارٹی چلانے کی اہلیت رکھنے کے معاملے میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے حق میں 3 فیصد اور شاہد خاقان عباسی کے حق میں صرف 2 فیصد لیگی کارکنوں نے ووٹ دیا۔

19 فیصد ووٹروں نے اپنے رائے کا اظہار نہیں کیا جبکہ 14 فیصد کارکنوں کا کہنا ہے کہ میاں نوازشریف کے علاوہ کوئی بھی اہل نہیں ہے۔

install suchtv android app on google app store