نیب کی آصف زرداری، نوازشریف اور یوسف رضا گیلانی کیخلاف ریفرنس کی منظوری

سابق صدر آصف زرداری ، سابق وزرائے اعظم نوازشریف اوریوسف رضا گیلانی فائل فوٹو سابق صدر آصف زرداری ، سابق وزرائے اعظم نوازشریف اوریوسف رضا گیلانی

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے سابق صدر آصف زرداری ، سابق وزرائے اعظم نوازشریف اوریوسف رضا گیلانی کےخلاف ریفرنس کی منظوری دے دی، ملزمان پرتوشہ خانےسےتحائف اور گاڑیاں لینےکاالزام ہے۔

 چیئرمین نیب جسٹس (ر ) جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا، ڈپٹی چیئرمین پی جی اے ، ڈی جی نیب آپریشن ودیگرافسران شریک ہوئے۔

نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں آصف زرداری ،نوازشریف اوریوسف رضاگیلانی کےخلاف ریفرنس کی منظوری دے دی گئی ، ملزمان پرتوشہ خانےسےتحائف اور گاڑیاں لینےکاالزام ہے۔

اجلاس میں جعلی بینک اکاؤنٹس ،انورمجید،عبدالغنی مجیدکےخلاف ریفرنس ، کامران شفیع ، واجد شمس الحسن کےخلاف بد عنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری بھی دی، ملزمان نے قومی خزانے کو 27ہزارڈالرراور 28 ہزار پاؤنڈز کا نقصان پہنچایا۔

نیب اجلاس میں عبداللہ علوی آنریری سکریٹری ا سٹیٹ بینک کوآپریٹو سوسائٹی کےخلاف ریفرنس کی منظوری دے دی گئی، ریفرنس میں دیگرملزمان بھی نامزد،7.8ملین ہتھیانےکاالزام ہے۔

قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں 4انوسٹی گیشنز کی بھی منظوری دی گئی، جن میں محکمہ صحت گورنمنٹ سندھ کے بدعنواں ملازمین کے خلاف، ممبران پروکیور کمیٹی کے خلاف ، پروگرام منیجرزہیپاٹائٹس پریونشن اینڈ کنٹرول پروگرام سندھ کیخلاف اور رحمت بلوچ وزیر صحت بلوچستان کے خلاف جبکہ اعجاز حسین جاکھرانی اور دیگرکے خلاف انوسٹی گیشنز شامل ہیں۔

ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں9 انکوائریوں کی منظوری دے دی گئی، جن میں سیف سٹی پروجیکٹ اسلام آباد کی انتظامیہ کےخلاف ، ٹی ای پی اے ، ایل ڈی اے کے افسران و اہلکاران اور دیگرکےخلاف ، عاشق حسین خان گوپانگ ممبر قومی اسمبلی کے خلاف انکوائریاں شامل ہیں۔

اجلاس میں عبداللہ شاہ غازی شوگرملز لمیٹڈ کے مالکان /ڈائریکٹرز اور دیگرکے خلاف انکوائری کا فیصلہ کیا گیا جبکہ سی ڈی اے کےافسران و اہلکاروں اور دیگرکے خلاف انکوائری سی ڈی اے کوبھجوانے کی بھی منظوری دی۔

 

install suchtv android app on google app store