مریم نواز کی اپنی ہی پارٹی کو دھمکی، پارٹی کے بڑے پریشان

مریم نواز کی اپنی ہی پارٹی کو سنگین دھمکی، سب کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔۔ فائل فوٹو مریم نواز کی اپنی ہی پارٹی کو سنگین دھمکی، سب کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔۔

مریم نواز کی اپنی ہی پارٹی کو سنگین دھمکی، سب کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا ہے کہ یہ کہا گیا تھا کہ دوسرے مرحلے میں مجھے بھی ملک سے باہرنکال لیا جائیگا، سب لندن میں لطف اندوز ہورہے ہیں اور مجھے زباں بند کیا گیا ہے، اگر مجھے باہر نہ بھیجا گیا تو اپنی زبان کھول دونگی:سینئر صحافی کا اہم انکشاف

تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سینئر صحافی کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیر خارجہ کو ٹیلیفون کیا جس میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم کے معاملے پر مجھ سے نہیں پوچھا گیا۔

اسکے بعد مریم نوازنے لندن میں یہ فون کیا جس پر مریم نواز کی انکے بڑوں نے سرزنش کی اور کہا کہ جو بڑوں کا فیصلہ ہے اس سے تسلیم کیا جائے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی تھی۔ ای سی ایل سے نام نکالنے کی مریم نواز کی درخواست پر لاہور ہائیکور ٹ نے حکومت سے 7 دن میں جواب طلب کر لیا تھا۔

لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ حکومت بتائے کہ ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر فیصلے میں تاخیر کیوں کی گئی پیش رفت سے آگاہ کیا جائے۔
درخواست پر سماعت 21 جنوری تک ملتوی کردی گئی تھی۔ مریم نواز کے وکلاء کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ مریم نواز کے والد بیرون ملک زیر علاج ہیں۔

ی سی ایل سے نام نکالنے کیلئے سات دن دیئے گئے تھے تاہم چار ہفتوں کے بعد بھی وفاقی کابینہ نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے متعلق فیصلہ نہیں کیا تھا۔ اب حکومت کا خط ملا تھا جس میں انہوں نے نام ای سی ایل سے نکالنے سے انکار کر دیا تھا۔

عدالت نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت 21جنوری تک ملتوی کردی تھی۔

 

install suchtv android app on google app store