مشرف کیخلاف سزائے موت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

مشرف کیخلاف سزائے موت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج فائل فوٹو مشرف کیخلاف سزائے موت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

جنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف نے اپنے خلاف سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کا سزائے موت کا فیصلہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیلنج کردیا۔

پرویز مشرف کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ پرویزمشرف کے وکیل نے پینسٹھ صفحات پر مشتمل درخواست سپریم کورٹ میں جمع کرائی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پرویز مشرف کا ٹرائل آئین اور ضابطہ فوجداری کی صریحاً خلاف ورزی ہے، خصوصی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ واضح رہے کہ خصوصی عدالت نے گزشتہ سال سات دسمبر کو پرویز مشرف کو موت کی سزا سنائی تھی جبکہ اس کا تفصیلی فیصلہ ستر دسمبر کو جاری کیا تھا۔

install suchtv android app on google app store