فیصل واوڈا نے کاشف عباسی کو مشکل میں ڈال دیا، پیمرا نے اینکر کے خلاف سخت قدم اٹھا لیا

فیصل واوڈا نے کاشف عباسی کو مشکل میں ڈال دیا، پیمرا نے اینکر کے خلاف سخت قدم اٹھا لیا فائل فوٹو فیصل واوڈا نے کاشف عباسی کو مشکل میں ڈال دیا، پیمرا نے اینکر کے خلاف سخت قدم اٹھا لیا

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کی پروگرام میں انوکھنے انداز میں شرکت نے صحافی کاشف عباسی کو بڑی مشکل میں ڈال دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق دو روز قبل فیصل واوڈا نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کالے رنگ کا بڑا سا بوٹ لے کر آ گئے اور اسے سامنے ٹیبل پر رکھ کر انہوں نے اپوزیشن پارٹیوں پر تنقید کے بادل برسادیئے جس پر ان کے ساتھ پروگرام میں شرکت کرنے والے پیپلز پارٹی قمر الزمان قائرہ اور ن لیگ کے جاوید عباسی پروگرام چھو ڑ کر چلے گئے ۔

فیصل واوڈا کی اس غیر اخلاقی حرکت پر پیمرا نے بھی نوٹس لے لیاہے اور کاشف عباسی کے پروگرام پر 60 روز کی پابندی عائد کر دی ہے اور اس کے ساتھ ہی صحافی کو بھی کسی بھی ٹی وی چینل پر آنے سے 60 روز کیلئے روک دیاہے ۔

پیمرا نے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا کہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ” آف دی ریکارڈ “ 14 جنوری کو نشر کیا گیا جس میں فیصل واوڈا ، قمر زمان قائرہ اور جاوید عباسی نے بطور مہمان شرکت کی ، شو کے دوران فیصل واوڈا نے موضوع پر اپنا اظہار خیال کرتے ہوئے نہایت ہی غیر اخلاقی عمل کیا ، فیصل واوڈا کی جانب سے جو جملے کہے گئے وہ نہ صرف غیر سنجیدہ اور حقارت آمیز تھے بلکہ ایک ریاستی ادارے کی تذلیل کرنے کی کوشش بھی تھی ۔

جبکہ اس معاملے کے دوران صحافی کاشف عباسی نے غیر پیشہ وارانہ رویے کا مظاہرہ کیا ، انہوں نے دراصل اس میں مداخلت کرتے ہوئے اسے روکا نہیں اور اس سارے واقعے پر پروگرام کے دوران مسکراتے رہے ۔پیمرا نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نجی ٹی وی چینل کے پروگرا ” آف دی ریکارڈ “ پر 60 روز کیلئے پابندی عائد کر دی ہے جبکہ اس کے ساتھ ہی صحافی کاشف عباسی پر بھی 60 روز تک کسی بھی پروگرام میں شرکت پر پابندی لگائی گئی ہے ۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں ’بوٹ‘ ٹیبل پر رکھ کر اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں فیصل واوڈا نے ’بوٹ‘ ٹیبل پر رکھا اور کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے لیٹ کر بوٹ کو عزت دی ہے، بوٹ کو چوم کر عزت دی ہے، کوئی شرم اور حیا ہے؟ قوم نے ان کی اصلیت دیکھ لی۔

install suchtv android app on google app store