چوہدری نثار کے بعد خواجہ آصف بھی مسلم لیگ ن سے علحیدہ ہو رہے ہیں؟ تہلکہ خیز انکشافات

چوہدری نثار کے بعد خواجہ آصف بھی مسلم لیگ ن سے علحیدہ ہو رہے ہیں؟ تہلکہ خیز انکشافات فائل فوٹو چوہدری نثار کے بعد خواجہ آصف بھی مسلم لیگ ن سے علحیدہ ہو رہے ہیں؟ تہلکہ خیز انکشافات

خواجہ آصف کو بلی کا بکرا بنانے کی کوشش، اس لیے سابق وزیر خارجہ پارلیمانی لیڈر کے طور پر استعفیٰ دینے کا سوچ رہے ہیں، پہلے چوہدری نثار کر بلی کو بکرا بنایا گیا اور اب خواجہ آصف کو بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ نگار سعید قاضی کا کہنا ہےکہ خواجہ آصف کو بلی کا بکرا بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انکا کہنا ہے کہ اس لیے سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف پارلیمانی لیڈر کے طور پر استعفیٰ دینے کا سوچ رہے ہیں۔ انکا مزید کہنا ہےکہ پہلے چوہدری نثار کر بلی کو بکرا بنایا گیا اور اب خواجہ آصف کو بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، اسی لیے شاہد خاقان عباسی نے ان سے بات کرنی چھوڑ دی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سینئر صحافی صابر شاکر کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیک ن کی نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیر خارجہ کو ٹیلیفون کیا جس میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم کے معاملے پر مجھ سے نہیں پوچھا گیا۔

انکا کہنا تھا کہ اتنی بھی کیا جلدی تھی کہ پیپلزپارٹی اور دوسری جماعتوں سے مشاورت بھی نہیں کی گئی۔ اس کے جواب میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پارٹی کی جو موجودہ صورتحال ہے اسکی وجہ آپکا بیانیہ ہے۔ خواجہ آصف کو آرمی ایکٹ میں ترمیم کے معاملے پر حکومت کی حمایت کرنے کا فیصلہ لندن سے آیا تھا۔میں آپ سے سینئر کارکن ہوں اورآپسے مشورہ کرنے کا مجاز نہیں ہوں۔

install suchtv android app on google app store