اگر میں اسپیکر ہوتا تو رانا ثناء اور شہریار آفریدی کے ساتھ کیا کرتا، فواد چوہدری نے بڑا اعلان کر دیا، سب حیران

اگر میں اسپیکر ہوتا تو رانا ثناء اور شہریار آفریدی کے ساتھ کیا کرتا فائل فوٹو اگر میں اسپیکر ہوتا تو رانا ثناء اور شہریار آفریدی کے ساتھ کیا کرتا

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ راناثنااللہ اور شہریارآفریدی کو قرآن نہیں اٹھانا چاہئے تھا اگرمیں اسپیکر ہوتا تو دونوں کو 15،15دن کیلئےمعطل کر دیتا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ملک کےتمام اداروں کوایک پیج پر ہوناچاہئے اگر ادارے ایک پیج پرنہ ہوئے توملک انار کی طرف چلاجائےگا۔

انہوں نے کہا کہ فوج پی ٹی آئی کی نہیں بلکہ تمام سیاسی جماعتوں کی ہے، بل کی حمایت میں ووٹ دے کر ن لیگ اور پی پی نے بہت اچھا کام کیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ جاویدلطیف خواجہ آصف کے وزیراعظم بننےکےخلاف ہیں، جاویدلطیف بتائیں خواجہ آصف اور شاہدخاقان کےدرمیان کیاجھگڑا ہے، نوازشریف اورآصف زرداری اپنی اننگزکھیل چکےہیں، دونوں کی سیاست اب باقی نہیں رہی، آصف زرداری نےبلاول بھٹو کو آگے کر دیا ہے، یہ نہیں ہوسکتا کہ بل کی حمایت کا مریم نواز اور بلاول کو نہیں پتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اور (ق) لیگ کے گلے شکوے درست ہیں،ایم کیو ایم نے کہا وزارت چھوڑ رہے ہیں مگر حکومت نہیں، وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ میں نے اس وقت بھی کہا تھا نوازشریف کو با ہر نہیں جانا چاہئے، نوازشریف لندن میں ایک دن بھی اسپتال میں داخل نہیں ہوئے، ڈاکٹرزکی ہدایت پر نوازشریف کو باہر جانے دیا گیا اب ڈاکٹرز پر انکوائری بیٹھنی چاہئےجنہوں نے کہا نوازشریف بہت بیمار ہیں۔

install suchtv android app on google app store