وفاقی کابینہ کے فیصلوں سے اپوزیشن کی دو بڑی جماعتیں شدید پریشان، ای سی ایل میں مزید نام شامل

وفاقی کابینہ فائل فوٹو وفاقی کابینہ

وزارت داخلہ نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ اور پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹر وقاراحمد خان کے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے۔

رکن قومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن پنجاب کے صدرراناثناااللہ کا نام ای سی ایل میں ڈال دیاگیا۔ آمدن سے زائداثاثے اور منشیات کیس میں زیرتفتیش ہونے پر رانا رثنااللہ کانام ای سی ایل میں ڈالا گیا۔

وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے سفارش منظور کی، وزارت داخلہ نے مریم نواز اور جاوید لطیف کے نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی تصدیق کردی۔

ذرائع وزارت داخلہ کاکہنا ہے کہ سابق سینیٹر وقاراحمد خان کا نام بھی ای سی ایل میں شامل کردیاگیا۔

مزید پڑھیں:  وفاقی کابینہ نے ایسا فیصلہ لے لیا کہ نون لیگی چونک اٹھے، مریم نواز کی مشکلات میں مزید اضافہ

گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی منظوری دی۔

 

install suchtv android app on google app store