جہانگیرترین آج پھر اپنے مشن پر رواں دواں، حکومت اہم کامیابی کی منتظر۔۔۔ اندرونی کہانی آگئی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین

حکومت کی اتحادیوں کو منانے کیلئے کوششیں جاری ہیں،حکومتی مذاکراتی ٹیم آج بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد سے ملاقات کرے گی۔

اتحادی جماعتوں کو منانے کے سلسلے میں حکومتی مذاکراتی ٹیم آج بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد سے ملاقات کرے گی۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد سے ملاقات12 بجے ہوگی۔ ملاقات میں جہانگیرترین، پرویز خٹک، شہزادارباب شریک ہوں گے۔

مزید پڑھیں: ایم کیو ایم کے بعد ایک اور اتحادی جماعت وفاقی حکومت سے ناراض، عمران خان سخت پریشان 

دوسری طرف سے زبیدہ جلال کی سربراہی میں بی اے پی کا وفد ملاقات کرے گا۔ ملاقات میں بی اے پی کے مطالبات پر بات چیت ہوگی۔ ملاقات میں بلوچستان میں ترقیاتی فنڈز کا معاملہ زیرغور آئے گا۔

 

install suchtv android app on google app store