دعائیں اور محنتیں رنگ لائیں ۔۔۔ شاہد خاقان عباسی کو بھی بڑی خوشخبری سنا دی گئی

سابق وزیرِاعظم اور مسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقان عباسی فائل فوٹو سابق وزیرِاعظم اور مسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقان عباسی

سابق وزیرِاعظم اور مسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقان عباسی کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے گئے۔ اڈیالہ جیل حکام کے مطابق پروڈکشن آرڈر اڈیالہ جیل حکام کو موصول ہو نے کے بعد شاہد خاقان عباسی کو اڈیالہ جیل سے روانہ کر دیا گیا۔

جیل حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ پروڈکشن آرڈرز کے اجراء کے بعد شاہد خاقان عباسی قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی ایل این جی اسکینڈل کیس میں گرفتار ہیں جو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید کاٹ رہے ہیں۔ گزشتہ دنوں شاہد خاقان عباسی کی جیل میں طبیعت خراب ہو گئی تھی جس کے بعد انہیں علاج کے لیے جیل سے اسپتال لے جایا گیا تھا۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈارکی گلبرگ میں جائیداد نیلامی کا اشتہارجاری کر دیا گیا۔

اسحاق ڈار کی کوٹھی کی سرکاری بولی 18 کروڑ 50 لاکھ روپے مقررکی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈارکی گلبرگ میں جائیداد نیلامی کا اشتہار جاری کر دیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق نیلامی 28 جنوری کو 12 بجے ہوگی،12 کمروں پرمشتمل 4 کنال 17 مرلہ کوٹھی نیلام کی جائےگی،اسحاق ڈار کی کوٹھی کی سرکاری بولی 18 کروڑ 50 لاکھ روپے مقررکی گئی ہے۔

دوسری جانب ایک خبر کے مطابق چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ پی ٹی سی ایل اکاﺅنٹس بلاک ہونے سے متعلق کیس میں وکیل کی جانب سے ٹوپی غلط پہننے پربرہم ہوگئے۔چیف جسٹس نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کورٹ کاڈیکورم ہوتا ہے،ٹوپی توہمیں پہننی چاہئے،آفس نے اعتراض بھی لگادیا،مگرآپ نے اعتراض ختم نہیں کیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاورہائیکورٹ میں پی ٹی سی ایل اکاؤنٹس بلاک ہونے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،سماعت جسٹس وقار احمد سیٹھ اورجسٹس عبدالشکور نے کی، اسلام آبادسے تعلق رکھنے والے 2 وکلاعدالت پیش ہوئے،چیف جسٹس ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ وکلاتوہڑتال پرہیں،وکیل نے کہا کہ میں اسلام آبادسے آیاہوں ۔

install suchtv android app on google app store