مسلسل بارش نے پورے ملک میں تباہی مچادی، متعدد افراد کی زندگیاں نگل گئی، عوام شدید پریشان

مسلسل بارش نے پورے ملک میں تباہی مچادی فائل فوٹو مسلسل بارش نے پورے ملک میں تباہی مچادی

بلوچستان سمیت ملک کے مختلف شہریوں میں بارش اور برف باری کے باعث مکانات کی چھتیں گرنے اور ٹریفک حادثات میں سے 23افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں دو روز تک جاری رہنے والی برفباری کاسلسلہ پیر کو رک گیا تاہم ہرشے پر سفیدی چھاگئی،جگہ جگہ برف اور شدید ٹھنڈ کے باعث شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ برف باری اور بارش کے باعث چمن،پشین اور ژوب میں چھتیں گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد جاں بحق اورسڑکوں پر پھسلن کے باعث متعدد زخمی ہوگئے۔

مستونگ سبی لورالائی سمیت اندرون پنجاب کو ملانے والی رابطہ سٹرکیں بھی بلاک ہونے کے باعث درجنوں گاڑیاں پھنس کر رہ گئیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3،زیارت منفی 7 اور قلات میں منفی 4ریکارڈ کیا گیا ۔

پیر کو کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں یخ بستہ ہواں کے چلنے کے باعث مزید ٹھنڈ میں اضافہ ہو گا۔

دوسری جانب ملک کے مختلف شہروں میں بارش کے باعث چھتیں گرنے اور ٹریفک حادثات میں 9افراد جاں بحق اور11زخمی ہوگئے۔ ملک کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش سے اموات ہوئیں، راجن پور میں کچے مکان کی چھت گرگئی، حادثے میں 3 افراد جان سے گئے جبکہ 5زخمی ہوگئے۔

ننکانہ صاحب میں مکان کی چھت گرنے سے 3 بچے زخمی ہوگئے،پتوکی میں پھسلن کی وجہ سے مسافرگاڑی ٹرالی سے جاٹکرائی جس سے 2افراد جاں بحق ہوئے۔ نوابشاہ میں ٹرک کی ٹکرسے جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر عظیم بلوچ سمیت 3افراد جاں بحق ہوگئے۔

سکھر میں مکان کی چھت گرنے سے ایک بچی ہسپتال میں دم توڑگئی، ملبے تلے دب کر 3افرادزخمی ہوگئے۔

install suchtv android app on google app store