ملک بھر میں بارشیں اور سردی کی لہر، کیا تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیاں ہونیوالی ہیں؟ سب پریشان

کیا تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیاں ہونیوالی ہیں؟ فائل فوٹو کیا تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیاں ہونیوالی ہیں؟

بارش کا سلسلہ اگلے 24 گھنٹے تک جاری رہے گا جس کے باعث بچوں کو سکول جانے میں شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

لاہور بھر میں شدید بارشوں کے بعد سردی میں اضافہ ہو گیا ہے۔بارش کا سلسلہ پورا دن جاری رہا ۔ تاہم لوگوں کے ذہن میں یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ کیا پھر سے بچوں کو سکولوں سے مزید چھٹیوں مل جائیں گی؟ اس سے قبل بھی شدید بارش کے بعد محکمہ تعلیم نے چھٹیوں میں توسیع کردی تھی۔

محکمامہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا یہ سلسلہ اگلے 24 گھنٹے جاری رہے گا۔

صبح سے جاری بار ش سے سڑکوں پر پانی کھڑا ہو چکا ہے۔ بچوں کو صبح سویرے سکول جاتے بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ساتھ ہی ساتھ دفتر جاتے افراد کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ گزشتہ روز موسم میں تبدیلی آئی تھی اور سردی کی شددت کم ہو گئی تھی۔ سورج کی کرن شہریوں پر پڑنے کے بعد انہوں نے سکون کا سانس لیا تھا ۔

تاہم ایک بار پھر سے تیز بارشوں کا سلسلہ جاری ہو چکا ہے جو اگلے 24 گھنٹے تک جاری رہ سکتا ہے، تاہم محکمہ تعلیم کی جانب سے ابھی تک خاموشی اختیار کی گئی ہے ، جس سے لگتا ہے کہ بچوں کو سکول سے مزید چھٹیاں نہیں دی جائیں گی۔

واضح رہے اس سے قبل بھی لاہور میں شدید بارشوں کے آغاز کے بعد پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں کے بچوں کی چھٹیوں میں اضافہ کر دیا گیا تھا ۔

پنجاب کے سرکاری سکولوں کی تعطیلات میں 12 جنوری تک توسیع کی گئی تھی ۔ وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کہا تھا کہ پنجاب بھر میں سکولز کل سے بند رہیں گے۔ جس کے بعد آج تعلیمی اداروں کو کھول دیا گیا تھا ۔ تاہم شہر بھر ایک بارپھر سے بارشوں کاسلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store