پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس: لاہور ہائی کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنادیا، سیاسی میدان میں ہلچل مچ گئی

سابق صدر پرویز مشرف فائل فوٹو سابق صدر پرویز مشرف

لاہور ہائیکورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کا قیام کالعدم قرار دیدیا ہے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ مشرف کیخلاف کیس بنانے کا معاملہ کبھی کابینہ ایجنڈے کے طور پر پیش نہیں ہوا، مشرف کیخلاف کیس سننے والی عدالت کی تشکیل کابینہ کی منظوری کے بغیر ہوئی۔

لاہورہائیکورٹ میں پرویز مشرف کیس میں خصوصی عدالت کی تشکیل کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، وفاقی حکومت نے خصوصی عدالت کی تشکیل سے متعلق سمری اور ریکارڈ عدالت میں پیش کردیا۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ مشرف کیخلاف کیس بنانے کامعاملہ کبھی کابینہ ایجنڈے کے طور پر پیش نہیں ہوا، مشرف کیخلاف کیس سننے والی عدالت کی تشکیل کابینہ کی منظوری کے بغیر ہوئی۔ وکیل وفاق نے کہاکہ ایف آئی اے نے پرویز مشرف کے خلاف انکوائری مکمل کی۔

جسٹس مظاہر علی نقوی نے کہا کہ ایف آئی اے کی کتنے رکنی ٹیم نے مشرف کیخلاف انکوائری کی، وکیل وفاق نے کہا کہ 20 سے 25افراد پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی تھی جس نے انکوائری مکمل کی، عدالت نے استفسار کیا کہ ان میں سے کل کتنے لوگوں نے ٹرائل جوائن کیا۔

وکیل وفاق نے کہاکہ ان میں سے صرف ایک شخص ٹرائل میں پیش ہوا،فل بنچ نے کہا کہ انکوائری کی کیا حیثیت جب انکوائری کرنے والے ہی ٹرائل میں پیش نہیں ہوئے۔

 

install suchtv android app on google app store