مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کے قتل کا منصوبہ، تہلکہ خیز انکشاف نے سب کو ہلا کہ رکھ دیا، سب حیران

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کے قتل کا منصوبہ فائل فوٹو مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کے قتل کا منصوبہ

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے انکشاف کیا ہے کہ منشیات کیس میں گرفتاری سے پہلے انہیں قتل کیے جانے کا منصوبہ تھا۔ انہیں پکی اطلاع تھی کہ ان کی گاڑی پر فائرنگ کرائی جا سکتی ہے جس پر انہوں نے پارٹی قیادت کو جان سے مارنے کے خدشے سے آگاہ کر دیا تھا۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ منشیات کا کیس ڈالنے کا اندازہ نہیں تھا۔ عدالت جاکر پتہ چلا کہ میرے اوپر منشیات کا کیس بنایا گیا ہے۔ تین وزرا نے بتایا کہ شہریار آفریدی نے بھی کابینہ اجلاس میں کیس سے لاعملی کا اظہارکرتے ہوئے تھا کہ اے این ایف نے جو بتایا اس پر یقین کرکے قسم اٹھائی تھی۔

مسلم لیگ کے حالیہ نامقبول فیصلے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وٹس ایپ گروپ میں تنقید پر خواجہ آصف غصے میں ہیں۔ خواجہ آصف کا موقف ہے کہ ان پر بے جا تنقید ہوئی۔ میرے خیال میں اسی لیے انہوں نے گروپ چھوڑدیا۔

install suchtv android app on google app store