چمن، لیویز فورس کی کارروائی بڑی مقدار میں منشیات پکڑلی گئی

چمن میں پاک افغان سرحد کے قریب لیویز فورس کی کارروائی فائل فوٹو چمن میں پاک افغان سرحد کے قریب لیویز فورس کی کارروائی

چمن میں پاک افغان سرحد کے قریب لیویز فورس کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلہ کے بعد بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی۔

اسسٹنٹ کمشنر چمن یاسراقبال دشتی نے میڈیا کوبتایا کہ گزشتہ رات پاک افغان سرحد کے قریب توبہ اچکزئی کے علاقے میں افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے والی گاڑی کو لیویز فورس نے چیک کرنے کی غرض سے روکنے کی کوشش کی تو گاڑی میں سوار منشیات فروش اسمگلروں نے لیویز فورس پر فائرنگ کردی۔

لیویز فورس کی جوابی کارروائی میں منشیات کے اسمگلرز گاڑی چھوڑکر افغانستان فرار ہوگئے۔ گاڑی چیک کرنے پر اعلیٰ کوالٹی کی 380 کلو چرس برآمد کرلی۔ عالمی منشیات مارکیٹ میں اس کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جارہی ہے ۔

اسسٹنٹ کمشنر نے مزید بتایا کہ پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔  لیویز فورس اور ایف سی کڑی نگرانی کررہی ہے اور فینسنگ کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر چمن یاسراقبال دشتی نےبتایا کہ منشیات فروشوں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائیگا۔

 

install suchtv android app on google app store