احتساب عدالت کا پارک لین ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری کے حوالے سے بڑا فیصلہ؟ پیپلزپارٹی میں ہلچل

صدر آصف زرداری فائل فوٹو صدر آصف زرداری

احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری پر فردجرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

عدالت نے فرد جرم کیلئے 22 جنوری کی تاریخ مقرر کردی اورتمام ملزموں کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

احتساب عدالت میں پارک لین،منی لانڈرنگ اورجعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے مقدمات کی سماعت کی،فریال تالپور سمیت دیگرملزمان عدالت میں پیش ہوئے لیکن سابق صدر آصف زرداری بیماری کی وجہ سے پیش نہ ہوئے،ان کے وکیل کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی گئی۔

سابق صدر کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے درخواست میں موقف اختیار کیاہے کہ آصف زرداری کاکراچی میں علاج جاری ہے،سابق صدرکومتعددامراض لاحق ہیں،آصف زرداری بیماری کے باعث پیش نہیں ہوسکتے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ آصف زرداری کوحاضری سے استثنیٰ دیاجائے۔

احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس میں آصف زرداری پر فردجرم عائد کرنے کافیصلہ کیاہے،عدالت نے فرد جرم کیلئے 22 جنوری کی تاریخ مقرر کردی۔

عدالت نے سابق صدرآصف زرداری سمیت تمام ملزموں کو 22جنوری کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

install suchtv android app on google app store