پاکستانی مدرسے کے طالب علموں کا بڑا کارنامہ، دلچسپ مقابلہ جیت لیا

پاکستانی مدرسے کے طالب علموں کا کارنامہ فائل فوٹو پاکستانی مدرسے کے طالب علموں کا کارنامہ

ٹیکسلا یونیورسٹی میں ہونے والی روبوٹک مقابلوں میں مدرسے کے طالب علموں نے مقابلہ اپنے نام کرلیا۔

ٹیکنالوجی کی ویب سائٹ کے مطابق ہائی ٹیک یونیورسٹی آف ٹیکسلا میں تیس دسمبر کو ہونے والے مقابلوں میں جامعہ بیت السلام سمیت 20 یونیورسٹیز کے طلبہ نے شرکت کی۔

مدرسہ جامعہ بیت السلام کے طالب علموں نے روبوٹکس کے مقابلے میں اپنی خداد صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے میدان اپنے نام کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مقابلے میں دیگر 20 جامعات کے طالب علم مدمقابل تھے جنہوں نے اپنے روبوٹ پیش کیے البتہ جامعہ بیت السلام کے طالب علموں کے تیار کردہ روبوٹ کو ججز نے بہترین قرار دیا۔

علاوہ ازیں تقریری مقابلے میں بھی جامعہ بیت السلام کے طالب علموں نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

رپورٹ کے مطابق جامعہ بیت السلام فلاحی ادارے کے ماتحت چل رہا ہے جہاں طالب علموں کو مذہبی تعلیم کے ساتھ جدید سائنسی تعلیم بھی فراہم کی جاتی ہے جبکہ وہاں میٹرک اور او لیولز کی تعلیم کی سہولت بھی موجود ہے جس کا انتخاب طالب علم خود کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: آرمی ایکٹ بل پر مسلم لیگ (ن) کا بڑا یو ٹرن۔۔۔ نوازشریف کی پارٹی کو اہم ہدایات، کارکنان میں سخت بے چینی

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کےلیے منظور کیے گئے آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر پارٹی کو اہم ہدایات جاری کردیں۔

 

install suchtv android app on google app store