پاکستان کے نامور ایٹمی سائنس دان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا سپریم کورٹ سے رجوع مگرکیوں؟ بڑی خبر نے سب کو ہلا دیا

 ڈاکٹر عبدالقدیر خان فائل فوٹو ڈاکٹر عبدالقدیر خان

پاکستان کے نامور ایٹمی سائنس دان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اپنی نقل وحرکت پر پابندی کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی۔

ڈاکٹر قدیرخان نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ 25ستمبر کو ہائی کورٹ نے میری آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت کی درخواست خارج کردی، عدالت عظمیٰ سے درخواست ہے کہ ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر میری اپیل منظور کی جائے۔

ڈاکٹر عبدالقدیرخان نے اپیل میں کہا کہ میری 84 سال عمر ہے اور اکثر بیمار رہتا ہوں، میرے ساتھ جو سلوک کیا جارہاہے وہ ملک کے کسی سائنسدان کے ساتھ نہیں کیا گیا، قانون کے مطابق ہر شہری کو آزادانہ نقل وحرکت ،اظہار رائے کی آزادی حاصل ہے۔

ایٹمی سائنس دان نے کہا کہ مجھے کینسر کے مرض کی تشخیص ہو چکی ہے ایسی حالت میں پابندیاں جان لیوا ہو سکتی ہیں، حکومتی ادارے گمراہ کن پروپیگنڈا کررہے ہیں کہ میری جان کو خطرہ ہے ، ایک عمر رسیدہ شخص کو اسکول کالج اور یونیورسٹیوں میں کیا خطرہ پیش آسکتا ہے، میری سکیورٹی کا یہ مطلب ہرگز نہیں نقل وحرکت پر پابندی عائد کر دی جائے۔

install suchtv android app on google app store