خواجہ سعد رفیق ، پرویز مشرف کے حق میدان میں آگئے۔۔۔ ایسی تحریر میڈیا کے ہاتھ تھما دی کہ پوری (ن) لیگ سوچ بھی نہ سکتی تھی

 (ن )لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق فائل فوٹو (ن )لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق

آج سابق وزیر اور (ن )لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی درخواست ضمانت پرسپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔

جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس امین الدین پر مشتمل دو رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی،عدالت نے خواجہ سعد رفیق، سلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6 جنوری تک توسیع کر دی ہے۔تاہم اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے اپنی بات میڈیا تک پہنچانے کا حل ڈھونڈ لیا ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے ہاتھ سے لکھی تقریر میڈیا کے حوالے کر دی ہے۔سعد رفیق نے اپنی تحریر میں پرویز مشرف کے خلاف آنے والے فیصلے پر بھی بات کی۔انہوں نے کہا لاش گھسیٹنے یا لٹکانے کی بات مناسب نہیں ہے۔یہاں نہ انصاف آزاد ہے اور نہ ہی جمہوریت آزاد ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اداروں کے مابین خلیج قومی مفادات کے لئے خطرناک ہے، سعد رفیق نے مزید کہا کہ مشرف غاصب اور آئین شکن تھے، سیاستدانوں کو غدار قرار دیتے ہوئے ان کے کروڑوں حامیوں کے جذبات کا کبھی خیال نہیں کیا گیا،عدلیہ کے خلاف مہم ناقابل قبول ہےa، جانبدارانہ احتساب کا نشانہ صرف مسلم لیگ ن ہے۔

خیال رہے کہ احتساب عدالت نے پیراگون ریفرنس میں مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 23 دسمبر تک توسیع کی تھی۔خواجہ برادران کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر احتساب عدالت کے جج جواد حسن کے روبرو پیش کیا گیا تھا۔خیال رہے کہ نئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے پہلا بینچ تشکیل دیا تھا۔نئے چیف جسٹس نے خواجہ برادران کی درخواست ضمانت کو سماعت کے لئے مقرر کیا۔نیب پراسکیورٹر اور خواجہ برادران کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store