وزیراعظم عمران خان کل بحرین کا دورہ کریں گے، اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا جائے گا

وزیراعظم عمران خان کل بحرین کا دورہ کریں گے فائل فوٹو وزیراعظم عمران خان کل بحرین کا دورہ کریں گے

وزیراعظم عمران خان کل بحرین کا دورہ کریں گے جہاں انہیں بحرین کے اعلی ترین سویلین اعزاز سے نوازا جائے گا۔

وزیر اعظم آفس سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم بحرین کا دورہ امیر بحرین حماد بن عیسی الخلیفہ کی دعوت پر کررہے ہیں، دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان حماد بن عیسیٰ آل خلیفہ سے ون آن ون ملاقات کریں گے، وزیراعظم عمران خان وفد کے ہمراہ ولی عہد سلمان بن حماد آل خلیفہ سے بھی ملاقات کریں گے۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی امور سے متعلق بات چیت کی جائے گی۔ پاکستان اور بحرین باہمی اعتماد، عقائد اور ثقافت پر مبنی قریبی ہم آہنگی کے تعلقات سے دوچار ہیں۔ اقوام متحدہ، او آئی سی اور جی سی سی سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان اور بحرین کا قریبی رابطہ ہے، بحرین کی سماجی و معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے والے ایک لاکھ سے زائد پاکستانی تارکین وطن بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کا اعلامیہ منظرِ عام پر آتے ہی اپوزیشن جماعتوں پہ خاموشی طاری

یاد رہے کہ وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کا اعلامیہ جاری کردیا گیا،عمران خان نے مشرق وسطی کے تنازعات سیاسی اور سفارتی ذرائع سے حل کرنے پر زور دیا، اعلامیے کے مطابق سیاحت کے فروغ سے متعلق سعودی ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرے گی اور وزیراعظم نے ولی عہد کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔

 

install suchtv android app on google app store