علی احمد کرد جھوم جھوم کر، ناچ ناچ کرکیا کچھ کرتے تھے؟ حیران کن انکشاف نے تہلکہ مچا دیا

علی احمد کرد فائل فوٹو علی احمد کرد

 پی آئی سی پروکلا کاحملہ ایک ٹیسٹ کیس ہے ، حکومت نے اس موقع پر کچھ سنجیدگی ظاہر کی ہے کہ وکلاء کوگرفتار کیا ہے۔

سینئر صحافی سلمان غنی نے کہاہے کہ پی آئی سی پروکلا کاحملہ ایک ٹیسٹ کیس ہے ، حکومت نے اس موقع پر کچھ سنجیدگی ظاہر کی ہے کہ وکلاءکوگرفتار کیاہے ، وکلاءکو بھی اپنے طرز عمل پر نظر ثانی کرنی چاہئے اور علی احمد کرد کو بھی اپنے طرز عمل پر نظر ثانی کرنی چاہئے جو جھوم جھوم کر اور ناچ ناچ کر تقریر کیاکرتے تھے ۔

سلمان غنی نے کہا کہ وکلاءکو میڈیا سے یہ شکایت ہے کہ پی آئی سی پر وکلاءکے حملے کوکیوں دکھایا گیاہے ؟ انہوں نے کہا کہ یہ ایک ٹیسٹ کیس ہے اورحکومت نے اس موقع پر کچھ سنجیدگی ظاہر کی ہے کہ وکلاءکوگرفتار کیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لینا چاہئے کہ یہ کوئی وکلاءاور ڈاکٹرز کی لڑائی نہیں ہے بلکہ اس سے حکومتی رٹ پامال ہوئی ہے ، اس سے پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی ہے ۔

سلمان غنی کاکہنا تھا کہ حامد خان کی سیاست ہے کیونکہ آگے الیکشن ہونے جارہے ہیں اور اس کی وجہ بھی وکلاءسیاست ہے ۔جہاں تک ججز کا تعلق ہے تو ججز بھی متاثرین میں شامل ہیں ، وکلاءکو بھی اپنے طرز عمل پر نظر ثانی کرنی چاہئے اور علی احمد کرد کو بھی اپنے طرز عمل پر نظر ثانی کرنی چاہئے جو جھوم جھوم کر اور ناچ ناچ کر تقریر کیاکرتے تھے ۔

install suchtv android app on google app store