وزیراعظم عمران کا ایک روزہ دورہِ سعودی عرب، خطے کیلئے نہایت اہمیت کا حامل

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر آج سعودی عرب روانہ ہوگئے فائل فوٹو وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر آج سعودی عرب روانہ ہوگئے

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر آج سعودی عرب روانہ ہوگئے، دورے میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون اور خطے کی صورتحال پر مشاورت ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان آج سعودی عرب کے ایک روزہ دورے پر روانہ گئے، اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور تبادلوں کا تسلسل ہے۔

دورے میں باہمی تعاون اور خطے کی صورتحال پر مشاورت ہوگی، وزیر اعظم اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقاتیں کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 15اکتوبر کو وزیر اعظم نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔ اس کے علاوہ دورہ سعودی عرب کے بعد وزیر اعظم 17 اور 18 دسمبر کو مہاجرین پر کانفرنس کے لیے جنیوا جائیں گے، یو این ایچ سی آر اور سوئس حکومت مشترکہ میزبانی کریں گے۔

install suchtv android app on google app store