وزیر اعظم عمران کا کینیڈین ہم منصب سے رابطہ، بھارت کیوں تلملا گیا؟ خطے میں مچی ہلچل

وزیر اعظم عمران خان نے کینیڈین ہم منصب سے رابطہ کیا ہے فائل فوٹو وزیر اعظم عمران خان نے کینیڈین ہم منصب سے رابطہ کیا ہے

وزیر اعظم عمران خان نے کینیڈین ہم منصب سے رابطہ کرکے انہیں مسئلہ کشمیر حل کروانے کے لیے اقدامات پر زور دیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کینیڈین ہم منصب جسٹن ٹروڈو سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں کچھ عرصے قبل ہونے والے انتخابات میں کامیابی اور حکومت کی تشکیل پر مبارک باد پیش کی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جسٹن ٹروڈو کی قیادت میں پاکستان اور کینیڈا کے تعلقات مزید وسیع ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے کینیڈین وزیراعظم کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا اور انہیں مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاوٴن فوری ختم کروانے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیراعظم نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے مسئلہ کشمیر کے پرامن حل پر زور دیا۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خا ن نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” وزیراعظم بورس جانسن کو برطانیہ کے عام انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد ، میں ان کے ساتھ مل کر کام کرنے اور دونوں ممالک کے مابین تعاون آگے بڑھانے کا منتظر ہوں ۔“

یاد رہے کہ کنزرویٹو پارٹی نے کامیابی کیلئے مطلوبہ ہدف پورا کرلیا اور وہ 363 نشستوں کے ساتھ پہلے۔ لیبر 203 نشستوں کے ساتھ دوسرے, سکاٹش نیشنل پارٹی 48سیٹوں کے ساتھ تیسرے جبکہ لبرل ڈیموکریٹس11نشستوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ ڈی یو پی نے بھی آٹھ نشستیں حاصل کی ہیں جبکہ دیگر جماعتیں کل 15نشستوں پر کامیابی سمیٹ سکی ہیں۔ کنزرویٹو پارٹی کی رہنما سابق وزیراعظم تھریسامے بھی اپنی نشست جیت چکی ہیں جبکہ لبرل ڈیموکریٹس کی سربراہ جو سوئن سن کامیاب نہ ہوسکیں۔

 

install suchtv android app on google app store