وزیرِخارجہ نے کس ملک کے ساتھ منی لانڈرنگ کے معاہدے کا راز کھول دیا، کرپٹ مافیا کی نیندیں حرام

وزیرِخارجہ فائل فوٹو وزیرِخارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ فرانس اور سوئٹزرلینڈ سے معلومات کے تبادلے کا معاہدہ مثبت قدم ہوگا جس کے تحت منی لانڈرنگ کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ ہوگا۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مختلف امور پر بات کی اور کہا کہ فرانس اور سوئٹزرلینڈ سے معلومات کے تبادلے کا معاہدہ مثبت اقدام ہوگا جس کے تحت منی لانڈرنگ کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ ہوگا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ معاہدے سے قومی خزانے سے لوٹی گئی رقم کی واپسی میں معاونت ملےگی جبکہ پاکستان میں احتساب کا عمل بہتر ہوگا اور ملک میں کرپشن ختم ہوگی۔

install suchtv android app on google app store