کرپشن کے مگرمچھ پی ٹی آئی میں بیٹھے ہیں، حکومت سے متعلق بڑے بیان نے ملکی سیاست میں ہلچل مچا دی

احسن اقبال فائل فوٹو احسن اقبال

کرپشن کے مگر مچھ پی ٹی آئی میں بیٹھے ہیں، حکومت نے احتساب کو سیاسی مخالفین کو راستے سے ہٹانے کا آلہ بنایا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سیکرٹری جنرل اَحسن اقبال نے کہا ہے کہ کرپشن کے مگر مچھ پی ٹی آئی میں بیٹھے ہیں، حکومت نے احتساب کو سیاسی مخالفین کو راستے سے ہٹانے کا آلہ بنایا ہے،نیب نے میرے خلاف گھیرا تنگ کررکھا ہے،چیلنج کرتا ہوں ایک پیسہ بھی اپنے لئے خرچ نہیں کیا،اگر میں نے کرپشن کی ہوتی تو کرائے کے مکان میں زندگی بسر نہ کررہا ہوتا۔

سابق وزیر داخلہ اَحسن اقبال نے کہاکہ احتساب کی تمام ہوائیں ن لیگ کی جانب چل رہی ہیں ، پی ٹی آئی کے بڑے بڑے مگر مچھ آزاد دکھائی دیتے ہیں،ایک چھتری تلے تمام کرپٹ لوگ جمع ہیں،احتساب کو انتقام کے طورپر استعمال کیا جارہا ہے ،نیب نے میرے خلاف گھیرا تنگ کررکھا ہے، اگر میں نے کرپشن کی ہوتی تو کرائے کے مکان میں زندگی بسر نہیں کررہا ہوتا،چیلنج کرتا ہوں کہ ایک پیسہ بھی اپنے لئے خرچ نہیں کیا ،حکومت نے احتساب کو سیاسی مخالفین کو راستے سے ہٹانے کا آلہ بنایا ہے ۔

اُنہوں نے کہاکہ سی پیک منصوبے پر 50 فیصد کمیشن کا الزام لگایا جاتا ہے لیکن ن لیگ کے دور میں سی پیک منصوبے پر شفافیت سے کام جاری رہا۔ احسن اقبال نے کہاکہ ہم نے کبھی پارلیمنٹ کے بائیکاٹ کی دھمکی نہیں دی اورنہ ہی استعفے دے کرپوری تنخواہیں وصول کرنی ہیں،اپوزیشن کا حق ہے کہ وہ کسی بھی قانون سازی پر حکومت سے اختلافات کرے یا ساتھ دے ، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے جو بھی قانون سازی ہوگی وہ اتفاق رائے سے ہونی چاہیے،چونکہ یہ آرمی اور اس کے سربراہ کامعاملہ ہے،

عدالت کے فیصلے کے بعد عمران خان نے کہا کہ یہ اپوزیشن کے مافیا کی شکست ہے،اس کے ساتھ ہی ان کے وزراء نے توپیں کھول دیں کہ دیکھیں گے یہ کس طرح نہیں ووٹ دیں گے؟اگر حکومت اپوزیشن کوذلیل کرے گی اورمحاذ آرائی بڑھائے گی تواُس کا مطلب یہی ہےکہ وہ قانون سازی نہیں کرنا چاہتی،آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان ہے،جنرل قمر جاوید باجو ہ نےنوازشریف کے دور میں عہدہ سنبھالا،عمران خان نواز شریف کی انتخاب کردہ ہر چیز کو پسند کرتے ہیں توپھر جھگڑا کیوں؟۔

احسن اقبال نے کہاکہ اس حکومت نے ملک کواس نہج پر پہنچا دیا ہے کہ خود حکومت کے اتحادی کہہ رہے ہیں6ماہ بعد حکومت سنبھالنے کیلئےکوئی تیارنہیں ہوگا،یہ باتیں آج اپوزیشن نہیں حکومت کی اتحادی جماعتیں کہہ رہی ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ جیسے ہی نوازشریف کی صحت بہتر ہوگی شہباز شریف واپس آجائیں گے،ابھی تک پتہ نہیں چل سکا کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کیوں کم ہورہے ہیں؟۔

install suchtv android app on google app store