بھارت آخر کار بند گلی میں پھنس گیا، تہلکہ خیز انکشاف کر دیا گیا

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل فائل فوتو ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے ہندوتوا سوچ نے بھارت کو بند گلی میں لاکھڑا کیا ہے، جس فورم پر ضرورت ہوگی بھارت کا بائیکاٹ کریں گے، افغانستان میں ڈاکٹر ناکا مورا کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں، راﺅ انوار کا معاملہ عدالت میں ہے۔

دفتر خارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ بھارتی قانون سازی ہندو راشٹریہ کی عکاس ہے، سارک سربراہ اجلاس اسلام آباد ہی میں ہوگا، دیکھنا ہوگا کہ بھارت سارک پر آگے بڑھنا چاہتا ہے یا نہیں۔

ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ 19 واں سارک سربراہ اجلاس اسلام آباد ہی میں ہوگا، دراصل ایک ملک کے علاوہ تمام سارک ممالک تنظیم کا جلد از جلد اسلام آباد میں انعقاد چاہتے ہیں اور ہم بھی یہی چاہتے ہیں، دیکھتے ہیں بھارت سارک پر آگے بڑھنا چاہتا ہے یا نہیں . ترجمان نے کہا کہ راﺅ انوار کا معاملہ ان کے مبینہ جرائم کی باعث عدالت میں ہے، امریکی محکمہ خزانے کی رپورٹ پر حیرت ہوئی ہے‘انہوں نے بتایا کہ حیرت ہے امریکی محکمہ خزانہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف وزیوں پر کسی کو ذمہ دار ٹھہرانے میں ناکام رہا ہے، بھارتی قابض فورسز کی طرف ان سنگین خلاف ورزیوں پر آزادنہ رپورٹنگ ہوئی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے افغانستان میں جاپانی ڈاکٹر ناکا مورا کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر ناکامورا نے افغانستان میں لاکھوں زندگیاں بچائیں، وہ ایک قد آور عالمی شخصیت تھے، ہم افغان اور جاپانی عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں . ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاک روس باہمی تعاون کمیشن کے مذاکرات کا چھٹا دور اسلام آباد میں ہوا، وزیر خارجہ نے ہارٹ آف ایشیاءکے بین الوزراتی اجلاس میں شرکت کی اور ترک صدر سمیت ترک وزیر خارجہ سے بھی ملاقاتیں کیں جبکہ وزیر خارجہ نے ہارٹ آف ایشیاءکانفرنس میں بھارتی وزیر کے خطاب کا بائیکاٹ کیا، جہاں پراور جس فورم پر بھی ضرورت ہوگی بھارت کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ انسانی حقوق کے عالمی دن پروزارت خارجہ میں ڈپلومیٹک کور کو بریفنگ دی گئی اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو اجاگر کیا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ بحرین پر جلد کرٹن ریزر جاری کریں گے جبکہ وزیر اعظم کا سعودی عرب کا دورہ طے ہو چکا ہے. ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ امریکا اورافغان طالبان کے درمیان براہ راست مذاکرات کو پاکستان نے خوش آمدید کہا، پاکستان افغانستان کے سیاسی اور پرامن حل کا حامی ہے پاکستان افغان امن عمل کے لئے سہولت کاری کررہا ہے۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے ہوئے 132 دن گزر چکے ہیں جہاں اب تک لاک ڈاﺅن اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں بھارت میں متنازع شہریت ترمیمی بل پیش کیے جانے سے نئی دہلی کا چہرہ سامنے آگیا انہوں نے بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک کی مزمت کی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ہارٹ آف ایشیا کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کی ڈاکٹر محمد فیصل نے بتایا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود نے ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کے دوران افغانستان اور پاکستان کے مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا انہوں نے بتایا کہ وزیر خارجہ نے ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں بھی بھارتی وزیر خارجہ کے خطاب کا بائیکاٹ کیا۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ ہمارے علاوہ بھی بہت سے ممالک نے بھارت کے اقلیتوں کے خلاف متنازع شہریت ترمیمی بل کو مسترد کر دیاترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہمیں حیرت ہے کہ امریکی محکمہ خزانہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر کسی کو نامزد کرنے میں ناکام رہا علاوہ ازیں انہوں نے بتایا کہ انسانی حقوق کے عالمی دن وزارت خارجہ میں ڈپلومیٹک کور کو بریفنگ دی گئی انہوں نے کہا کہ ڈپلومیٹک کور کو بریفنگ میں سیکرٹری خارجہ نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو اجاگر کیا دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے بتایا کہ سیکرٹری خارجہ نے بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں اقدامات کو یکسر مسترد کر دیا۔

یاد رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاﺅن نافذ کر کے آئین کے آرٹیکل 370 کے تحت کشمیر کو حاصل خصوصی حیثیت ختم کردی تھی مسلسل کرفیو اور لاک ڈاﺅن کے باعث خدشہ تھا کہ اشیائے خوراک اور طبی اشیا کی کمی پیدا ہوجائے گی، اس کے علاوہ بھارت کی حمایت کرنے والے سیاسی راہنماﺅں سمیت 13 ہزار کشمیریوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے بتایا کہ پاک روس باہمی تعاون کمیشن کے مذاکرات کا چھٹا دور اسلام آباد میں منعقد ہواعلاوہ ازیں انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک کے وزرا ئے خارجہ نے پاک ترک تاریخی تعلقات پر روشنی ڈالی اور اس میں وسعت دینے پر غور کیا ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ بہت جلد پاک ترک اعلی سطح کی تزاویراتی کونسل کا اجلاس اسلام آباد میں طلب کیا جائے گا تاہم اس حوالے سے تفصیلات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

انہوں نے عندیہ دیا کہ بہت جلد ترک صدر کے دورہ پاکستان کے حوالے سے آگاہ کریں گے انہوں نے کہا کہ پاک نیدرلینڈز مذاکرات کا 7 واں دور ہیگ میں منعقد ہوا علاوہ ازیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ بحرین پر جلد میڈیا کو آگاہ کریں گے . ڈاکٹر محمد فیصل نے بتایا کہ وزیر خارجہ نے سعودی عرب کا دورہ کیا‘بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے متعلق سوال پر انہوں نے بتایا کہ کلبھوشن یادیو پر فی الحال کوئی اپڈیٹ نہیں ہے۔

تعطل کا شکار رہنے کے بعد امریکا اور افغان طالبان کے درمیان براہ راست مذاکرات کو پاکستان نے خوش آمدید کہا دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان، افغانستان کے مسئلے کا سیاسی اور پرامن حل کا حامی ہے اور اسلام آباد افغان امن عمل کے لئے سہولت کاری کر رہا ہے . انہوں نے کہا کہ امریکی سینیٹر لنزے گراہم کے مطابق بہت سی مثبت چیزیں افغانستان کے حوالے سے متوقع ہیں واضح رہے کہ رواں برس امریکا نے طالبان کے ساتھ مذاکرات منسوخ کردیے تھے۔

install suchtv android app on google app store