وکلا کے خلاف کریک ڈاؤن

کریک ڈاؤن کی تیاریاں۔ فائل فوٹو کریک ڈاؤن کی تیاریاں۔

پی آئی سی حملے کے مقدمات میں نامزد وکلا کی گرفتاریوں کیلئے کریک ڈاؤن کی تیاریاں، انویسٹی گیشن ونگ نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں نامزد وکلا کو گرفتار کیا جائے گا۔ دوسرے مرحلے میں فوٹیجز کی مدد سے شناخت ہونے والے وکلا کی گرفتاریاں کی جائیں گی۔

پولیس اب تک 34 وکلا کو گرفتار کرچکی ہے۔ گرفتار وکلا کو آج انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ پولیس اور ایلیٹ فورس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store