حکومت نے اپنی توانائیاں نادار افراد کی فلاح و بہبود کیلئے وقف کر رکھی ہیں: وزیراعظم

حکومت نے اپنی توانائیاں نادار افراد کی فلاح و بہبود کیلئے وقف کر رکھی ہیں: وزیراعظم فائل فوٹو حکومت نے اپنی توانائیاں نادار افراد کی فلاح و بہبود کیلئے وقف کر رکھی ہیں: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت نے اپنی توانائیاں نادار افراد کی فلاح و بہبود خصوصاً کم لاگت کے مکانات کی تعمیر کے شعبے کیلئے وقف کررکھی ہیں۔

انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے وسطی اور مغربی ایشیاء کے لئے ڈائریکٹر جنرل ورنر لیپچ  سے گفتگو کرتے ہوئے کہی

۔وزیراعظم نے کہا کہ احساس پروگرام میں کم لاگت کے گھروں اور یوٹیلٹی سٹورز کے ذریعے لوگوں کو کھانے پینے کی معیاری اشیاء کی فراہمی میں موجودہ تکنیکی مدد میں توسیع کی وسیع گنجائش ہے۔انہوں نے ملک میں ایشیائی ترقیاتی بنک کی جانب سے سماجی تحفظ، زرعی شعبے، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور مالیاتی شعبے میں جاری امداد کوسراہا۔

وزیراعظم نے ملکی معیشت کواستحکام کی راہ پرگامزن کرنے کے لئے حکومت کی معاشی ٹیم کی کوششوںکو اجاگر کیا۔

ورنر لیپچ نے ملک کو مشکل معاشی صورتحال سے مستحکم معیشت کی طرف لے جانے کیلئے حکومت کے اقدامات کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ مالیاتی ڈھانچے کے پروگرام کے تحت بینک نے پاکستان میں آبی وسائل خصوصاً بیراجوں کی تعمیر میں بھر پور معاونت کی ہے۔

install suchtv android app on google app store