شیخ رشید نے آرمی چیف کی توسیع سے متعلق بڑی پیشگوئی کر کے تہلکہ مچا دیا

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد فائل فوٹو وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی جنرل قمرجاوید باجوہ کے حق میں ووٹ دیں گی،سینیٹ میں ترمیم کے حق میں قومی اسمبلی سے زیادہ ووٹ پڑیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف کے بچے اوربھتیجے باہر ہیں ان کی ساری سرمایہ کاری لندن بیس ہے لیکن آصف زرداری نے اپنا سارا کچھ پھیلا کررکھا ہواہے اورکافی کچھ پاکستان میں بھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری بیرون ملک جانے کی بجائے کراچی میں بیٹھنا پسند کریں گے ۔آصف زرداری تاش سینے سے لگاکر کھیلتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ میں مریم کے حق میں بیرون ملک جانے کی کوئی فضاءنہیں ہے بلکہ بعض وزراءتو یہ بھی کہتے ہیں کہ اگر ہائیکورٹ نے اجازت دی بھی تو ہم اس کے خلاف سپریم کورٹ میں جائیں گے ۔مریم کا بیرون ملک جانا بہت مشکل ہوگا لیکن اگر چلی گئیں تو پھر نوازشریف کاسارا خاندان ہی بیرون ملک چلا جائیگا،شہباز شریف دوچار ہفتوں بعد نئے ہیش ٹیگ اور جیکٹیں لیکر آجائیں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت اور تحریک انصاف آرمی چیف سے متعلق آئینی ترمیم کے حوالے سے مطمئن ہیں ، ن لیگ اور پیپلز پارٹی جنرل قمرجاوید باجوہ کے حق میں ووٹ دیں گی۔سینیٹ میں ترمیم کے حق میں قومی اسمبلی سے زیادہ ووٹ پڑیں گے۔ آرمی چیف کی توسیع کے حوالے سے مجھے ذرہ برابر بھی شک نہیں ہے کہ اس میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔

 

install suchtv android app on google app store