وفاقی وزیر نے سانحہ پی آئی سی میں حکومت کی انتظامی نااہلی تسلیم کر کے تحریک انصاف میں کھلبلی مچا دی

وفاقی وزیر فیصل واوڈا فائل فوٹو وفاقی وزیر فیصل واوڈا

وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہاہے کہ پی آئی سی میں پیش آنیوالا واقعہ بہت تکلیف دہ اور اس میں انتظامیہ کی نا اہلی کھل کرسامنے آئی ہے فساد پر قابو پانے والی فورس پتہ نہیں وردیاں پہن کر وہاں کس لئے بیٹھی ہوئی تھی حالانکہ ان پر چار سال تک بجٹ لگایا گیا۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ پی آئی سی میں پیش آنیوالا واقعہ بہت تکلیف دہ اور اس میں انتظامیہ کی نا اہلی کھل کرسامنے آئی ہے فساد پر قابو پانے والی فورس پتہ نہیں وردیاں پہن کر وہاں کس لئے بیٹھی ہوئی تھی حالانکہ ان پر چار سال تک بجٹ لگایا گیا۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ میں فیاض الحسن چوہان کی ہمت کی داد دیتا ہوں کہ اس نے کیسے تحمل کا مظاہرہ کیاہے؟ وہ وزیر تھے جو بھی حکم دیتے اس پر عمل ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے پولیس میں غنڈے اور جرائم پیشہ لوگ بھرتی کئے ہوئے ہیں اورمحکمہ پولیس سے ان کی فلٹریشن اور فراغت میں ابھی وقت لگے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر فورس بھگوڑی بن جائے تو اس میں وزیر اعلیٰ یا کسی اور حکومتی عہدیدار کا کیا قصور ہے؟ فیاض الحسن چوہان نے ایک بڑے سانحہ سے بچایا ہے ، اگر وہ بھی سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی طرح گولیاں چلانے کا حکم دے دیتے توکیا ہوتا ؟انہوں نے کہا کہ وکلاءاور ڈاکٹرز دونوں کا گناہ برابر ہے کیونکہ ڈاکٹرز نے وکلاءکو اشتعال دلایا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store