نواز شریف اور آصف زرداری کو ہمیشہ کے لیے پاکستانی سیاست سے ’ مائنس‘ کر دیا۔۔۔ بڑا دعویٰ سامنے آگیا

نواز شریف اور آصف زرداری فائل فوٹو نواز شریف اور آصف زرداری

وفاقی وزیر وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہاہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری کی ضمانت اہم نہیں ہے۔ 

ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہاکہ دونوں کا پاکستان کے سیاسی مستقبل میں کردار ختم ہو چکا ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام کی اصل دلچسپی یہ ہے کہ ان حضرات سے ریکوری کی کیا صورت بنے گی، اربوں روپیہ جو لوٹا گیا وہ کیسے واپس آئی۔

یاد رہے کہ آج اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے آصف علی زرداری کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی جس میں ضمانت بعد از گرفتاری کی استدعا کی گئی تھی۔ عدالت نے آصف علی زرداری کو ایک کروڑ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے آصف علی زرداری کی ضمانت طبی بنیادوں پر منظور کی ہے۔ درخواستوں میں نیب اوروفاقی حکومت کو فریق بنایاگیا ۔درخواست میں موقف اختیار کیاگیا تھا کہ فراڈ کے الزام میں سابق صدر آصف علی زرداری کو 5ماہ سے جیل میں بند کررکھا ہے آصف علی زرداری کیخلاف کچھ بھی ثابت نہ ہوسکا۔

درخواست میں موقف اختیار کیاگیا تھا کہ آصف علی زرداری بہت سی بیماروں کا شکار ہیں۔24گھنٹوں میں طبی معائنہ کی ضرورت ہے۔وکیل نے استدعا کی تھی کہ بیماری کی سنگینی کی بنا پر آصف علی زرداری کی ضمانت منظور کی جائے۔ تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی ضمانت منظور کر لی ہے۔

install suchtv android app on google app store