آرمی چیف کی مدت ملازمت کے حوالے سے وزیرِاعظم کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا، حکومتی اراکین کو ایسی ہدایت کر دی کہ ہلچل مچ گئی

وزیرِاعظم فائل فوٹو وزیرِاعظم

وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق قانون سازی کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی اور پرویز خٹک کو اپوزیشن سے رابطوں کی ہدایت کر دی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق قانون سازی پر غور کیلئے اجلاس منعقد کیا گیا۔

اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، سینیٹ میں قائد ایوان شبلی فراز نے بھی شرکت کی۔

وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر منصوبہ بندی اسد قیصر ، وزیر برائے پارلیمانی امور اعظم سواتی اور وزیر مملکت علی محمد خان بھی موجود ہیں۔

اس اہم معاملے پر پارلیمنٹ میں اتفاق رائے سے قانون سازی چاہتے ہیں۔
خیال رہے کہ چند روز قبل سپریم کورٹ آف پاکستان نے حکومت کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع کرنے کی اجازت دی تھی۔

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ریاض حنیف راہی کی آرمی چیف کی مدت ملازمت کیخلاف درخواست پر سماعت کی تھی۔ جسٹس منصورعلی شاہ اورجسٹس مظر عالم میاں خیل بھی بینچ میں شامل تھے۔
حکومت کی جانب سے اٹارنی جنرل منصورعلی خان اور سابق وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے دلائل دیے تھے۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں سماعت کرنے والے بینچ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے تحریری فیصلہ جاری کیا تھا جو کہ 3 صفحات پر مشتمل تھا۔

تحریری فیصلے کے مطابق وفاقی حکومت نے بیان حلفی دیا ہے کہ وہ قانون سازی شروع کرے گی۔

install suchtv android app on google app store