سابق صدر شکاری ہیں اور اب وہ کھلاڑی کا شکار کریں گے، بلاول زرداری کا اشارہ کس کی جانب؟ اہم خبر آگئی

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق صدر آصف علی زرداری کی ضمانت منظور ہونے پر کہا ہے کہ مخالفین یہ سمجھتے ہیں کہ ہتھکنڈوں سے دباؤ میں آئیں گے تو بتانا چاہتا ہوں دعاؤں میں طاقت ہے۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں سابق صدر آصف علی زرداری کی ضمانت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آصف رزداری کی میڈیکل رپورٹ تشویشناک ہے، عدالت نے آج آسف زرداری کی طبی بنیادوں پر ضمانت منظور کی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ عوام کی دعاؤں سے آصف زرداری کو ضمانت ملی ہے، انصاف کی فراہمی پر جج صاحبان کے شکر گزار ہیں، حکومت اور نیب کا گٹھ جوڑ ہمیں روکنا اور دبانا چاہتا ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اگر مخالفین یہ سوچتے ہیں کہ ہم ہتھکنڈوں سے دباؤ میں آئیں گے تو بتانا چاہتا ہوں کہ دعاؤں میں بہت طاقت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اب باہر آرہے ہیں وہ جلد اپنا علاج کرائیں گے، سابق صدر شکاری ہیں اور اب وہ کھلاڑی کا شکار کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قومی احتساب بیورو فریال تالپور کے کیس میں ہمیں دباؤ میں لانا چاہتا ہے۔

مزید پڑھیں: سیاسی میدان میں تہلکہ مچ گیا، آصف زرداری کی صمانت سے متعلق اہم خبر آگئی

خیال رہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار سابق صدر آصف زرداری نے طبی بنیادوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر رکھی تھی، درخواست میں وفاق اور چیئرمین نیب کو فریق بنایا گیا تھا۔

 

install suchtv android app on google app store